السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بموجب رسم ملک اگر یہودیوں کا سہرا نوشہ کو پہنا دیا جاوے۔ تو اخلاقی گناہ کیا ہے۔ کیا ممانعت کی کوئی صریح حدیث ہے۔ نیز بارات کے ہمراہ انگریزی باجا بجانا جس کے مضمون میں لغو کچھ نہیں برائے اظہار خوشی ہے۔ کیا یہ جائز ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خلاف سنت نبویہﷺ اور مشابہت کفار کی وجہ سے گناہ ہے۔ من تشبہ بقوم فھو منہ۔ کا وعید ہے۔ باجا بجاتے ہوئے بارات کا جانا بھی ایک معنی میں ریا کاری ہے۔ خطرہ ہے کہ آیت مرقومہ زیل کے تحت نہ ہو۔
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِن دِيَارِهِم بَطَرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ﴿٤٧﴾ سورة الأنفال...
’’یعنی ان لوگوں کی مانند مت ہو۔ جو ریاکاری اور تکبر کی بنا پر اپنےگھروں سے نکلے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب