سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(221) بالغہ لڑکی جو پانچ سال سے بالغہ ہے۔ شادی نہ کرناکیسا فعل ہے؟

  • 6774
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 1099

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بالغہ لڑکی جو پانچ سال سے بالغہ ہے۔  شادی نہ کرناکیسا فعل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے۔ جو شخص بالغہ لڑکی کی شادی نہ کرے۔ جو خرابی ہوگی وہاس کا ذمہ دار ہوگا۔ (اہلحدیث 3 اپریل 1931ء)

تعاقب

اخبار اہل حدیث مورخہ 22 رمضان بصفحہ فتاوی سوال نمبر 81میں ہے۔ ایک شخص اپنی بیوی کو کہتا ہے۔ کہ تجھے طلاق رجعی ہے۔  پھر اس مجلس میں یا دو چار روز کے بعد اپنی بیوی کومخاطب کرکے یا کسی اور کے  پاس کہتا ہے۔ کہ میں اس طلاق سے رجوع نہیں کروں گا۔ کچھ دن اسی حال میں گز رجاتے ہیں۔ پھر ا س کے دل میں رجوع کا خیال پیدا ہو  تو کیا اس  حال میں رجوع کرسکتا ہے یا نہیں؟ (ازفضل دین ازرائے کلاں ضلع امرتسر)

جواب۔ نمبر 81۔ رجوع کا حق ایسا کہنے سے ساقط نہیں ہوتا۔ لہذا رجوع کرسکتا ہے ہاں اپنی بات میں جھوٹا ہوگا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 175

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ