سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) بعد مگ ولی یا نبی کی کرامات کا سلسلہ جاری رہتا ہے یا نہیں؟

  • 6763
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1148

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعد مگ ولی یا نبی کی کرامات کا سلسلہ جاری رہتا ہے یا نہیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معجزات اور کرامات دو قسم کی ہیں۔ ایک عملی دوم علمی۔ عملی یہ ہے کہ ان  کےان کے ہاتھ (زریعہ ) سے خلاف عادت کوئی کا م ہوجائے۔ جیسے شق القمر وغیرہ۔ یہ تو بعد انتقال ختم ہوجاتا ہے۔ علمی یہ کہ آئندہ  زمانہ کے متعلق کوئی خبر دی ہو۔ وہ بعد انتقال پوری ہوجائے۔ اس قسم کی کرامت بعد انتقال بھی ہوسکتی ہے۔ جیسا کہ حضور ﷺ نے فرمایا تھا۔ کہ میرے بعد تیس دجال ہوں گے۔ جو نبوت کادعویٰ کریں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔  یا فرماتا تھا  کہ میرے بعد اسلام کا نام ہی نام رہ جائےگا۔ چنانچہ  یہی ہورہا ہے۔ اس قسم کے معجزات یا کرامات بعد انتقال بھی واقع ہوجاتی ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 156

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ