السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نبیوں علیہم السلام کے سب خواب ہی سچے ہوتے ہیں۔ یا کہ بعض نہیں بھی مثلا حضرات ابراہیم علیہ السلام کو ۔ لقد صدقت الرءيا۔ کہہ کرقربانی فرزند سے منع کیوں کیاجاتا۔ اگر یہ خواب سچا ہوتا تو عمل ضروری تھا۔ لَّقَدْ صَدَقَ اللَّـهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَقِّ ۖ ﴿٢٧﴾ سورة الفتح.....
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا خواب سچا اور اس کے وہی معنی ہیں۔ جو انہوں نے سمجھے اور کرنے پر تیار ہوگئے لیکن انجام تک پہنچانے سے خود خواب دیکھانے والے نے روک دیا۔ کیونکہ: (إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب