السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چار آدمی مسجد کے پا س بیٹھ کر تاش اور جوا کھیلتے تھے۔ ایک پرہیز گار متقی نے انھیں منع کیا۔ کہ یہاں مت کھیلو انھوں نے جواب دیا یہ تو مسجد نہیں۔ جائو تمہارا اس میں کام نہیں۔ مسجد کے متولی نے بھی کھلاڑیوں کی تایئد کی۔ در آنحالیکہ وہ جگہ متصل مسجد ہے۔ یہ بھی ظاہرہے کہ متولی از وارث وقف کنندہ مرحوم متولی ہے۔ کیایہ سب کھلاڑی اور متولی صاحب مجرم ہیں۔ (خریدار نمبر 8783)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تاش جوا وغیرہ ہر جگہ منع ہے۔ مسجد کے پاس ہویادور کھلینے والوں کی تایئد کرنا بھی گناہ ہے۔