سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(199) رسالت محمدیہ میں نزول جسمانی ابن مریم علیہ السلام کی کیا ضرورت ہے؟

  • 6752
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 896

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلامی دوران یعنی رسالت محمدیہ میں نزول جسمانی ابن مریم علیہ السلام  کی کیا ضرورت ہے۔ بنی آدم  پرتسلط شیطانی روحانی ہے جس کے دفعیہ کے لئے نزول مسیح بھی روحانی  ہونا چاہیے۔ مسیحوں کا خود عقیدہ ہے کہ مسیح کا نزول ثانی جلالی ہوگا۔ (شیخ قاسم اور سیر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جتنے انبیاء علیہ السلام  آئے ہیں۔ وہ ایسے ہی اوقات میں آئے کہ شیطان کا لوگوں پرغلبہ تھا۔  اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ﴿١٩۔ تو کیا انبیاء علیہ السلام  کی پیدائش جسمانی تھی۔ یاروحانی۔وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً ۚ﴿٣٨ مسیحوں کا عقیدہ جلالی کے معنی ہیں۔ باحکومت ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے۔ بلکہ ہمارے زمانے کے غیر اصلی مسیح قادیانی کا بھی یہی عقیدہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 152

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ