سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) نشانہ پتھر قبر پر کس طرح لگانا چاہیے؟

  • 6747
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1556

سوال

(194) نشانہ پتھر قبر پر کس طرح لگانا چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمبر 20 جلد 7 فتویٰ نمبر 117 کے جواب میں قبر پر پتھر وغیرہ کوئی نشان کےلئے رکھنا حدیث شریف کے رو سے آپ نے جائز بتلایا ہے ۔ سوال میرا یہ ہے اب نشانہ پتھر قبر پر کس طرح لگانا۔ کیا نام مردے کا لکھنا۔ یا گول لمبا یا چوڑا پتھر لگانا۔ (پی عبد الرحیم)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں اتنا آیا ہے۔  کہ آپ ﷺنے ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی قبر پر پتھر رکھا نام وغیرہ لکھنے کا ثبوت نہیں۔ پتھرکسی خاص علامت کا رکھا جائے تو کافی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 151

محدث فتویٰ

تبصرے