السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
من عرف نفسہ فقد عرف ربہ یہ حدیث ہے یادلیل اگر حدیث ہے تو قوی ہے یا ضعیف؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بذرگ کا قول ہے۔ اس کے معنی ہیں جو کوئی اپنے آپ کو بغور دیکھے کہ میں کیسا عاجز محتاج ہوں وہ خدا کو پہنچان جاتا ہے۔ کیونکہ یہ انسان کوخدا کی ہستی کا ثبوت دیتی ہے۔ (14 محرم 1330ہجری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب