سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(191) ایک شخص سنت پڑھ رہا ہے اور فرض نماز کھڑ ی ہوگئی..الخ

  • 6744
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 882

سوال

(191) ایک شخص سنت پڑھ رہا ہے اور فرض نماز کھڑ ی ہوگئی..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص سنت پڑھ رہا ہے اور فرض نماز کھڑ ی ہوگئی۔  اس کا ارادہ چار رکعت ادا کرنے کا ہے۔ ابھی پہلی رکعت میں ہے۔ دو رکعت کے بعد سلام پھیرے یا چار کے بعد معہ حوالہ کتب جواب مرحمت ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد اقامت اس کو فورا سنت ترک کردینی چاہیے۔ اس امر پر یہ حدیث دلیل ہے۔ فرمایا رسول اللہ ﷺنے جب قائم کی جائے نماز (اقامت ) کوئی نماز (درست) نہیں۔  مگر فرض ۔ سنت ترک کرکے فرض میں شامل ہوجائے۔ فجر کی سنت ہویا اور کوئی بعد اقامت سنت پڑھنے والا مجرم ہے۔

 

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 150

محدث فتویٰ

تبصرے