السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قنوط امام کو بلفظ اھدنی یا اھدنا کیا پڑھنا چاہیے ۔ زید کہتا ہے کہ اھدنا پڑھنا دعا میں مقتدی کو بھی شامل کرلینا چاہیے۔ عمرو کہتا ہے نہیں جو الفاظ حدیث کے ہیں وہی پڑھنے چاہیں۔ اھدنا پڑھنا اپنی رائے ہے۔ امید ہے کہ جواب بدلیل اور مہربانی فرما کر واضح تحریر فرمایئں گے۔ (راقم ایک مسافر ازرنگون مکان نمبر 21 گلی نمبر 25 مسجد اہل حدیث)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اھدنا پڑھنا چاہیے تاکہ مقتدیوں کو بھی شامل ہوجائے۔ نیز ایک حدیث میں آیا ہے کہ امام جب اپنے لئے ہی دعا مانگتا ہے تو مقتدیوں کی خیانت کرتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب