سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(174) لڑکا پیدا ہو کر چھ ماہ میں مر جانا ... الخ

  • 6727
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1997

سوال

(174) لڑکا پیدا ہو کر چھ ماہ میں مر جانا ... الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں بہت سے لوگوں نے یہ رسم ورواج جاری کررکھا ہے کہ کسی شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوتاہے۔ اور  وہ لڑکاچھ ماہ زندہ رہ کر اگر دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے۔  تو اس کے بعد کوئی لڑکا پیدا  ہوتا ہے۔ تو اس کا ناک چھید دیتےہیں۔ اور کسی چھوٹی قوم کے ہاتھ دو پیشہ پرفروخت کردیتے ہیں یہ سمجھ کر کہ یہ لڑکا زندہ رہے۔ اور نام بھی اسی قسم کا رکھتے ہیں۔ بیچو۔ چمرو۔ اور ڈومنا۔ چمیدی دمڑی الخ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ سب خلاف سنت ہے۔ نہ ناک چھیدنا درست ہے نہ ایسے نام رکھنے جائز ہیں۔ ایسے افعال نہ زمانہ رسالت میں تھے نہ زمانہ خلافت میں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 140

محدث فتویٰ

تبصرے