السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید نے کہا بعد تعمیر مکان دعوت ضروری ہے۔ ورنہ نقصان یا کسی آفت کا اندیشہ ہے۔ بکر برخلاف ہے۔ اور ایسی دعوت کو ریاکاری کی غرض بتلاتا ہے۔ فقراء کا ایسی دعوت میں حصہ نہیں ہوتا۔ صحت پرکون ہے۔ (شیخ قاسم علی لودہانوی)ْ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قاضی شوکانی نے نیل الاوطار میں سلف کا قول لکھا ہے۔ کہ تعمیر مکان کا ولیمہ مستحب ہے ریا کاری کو تو ہرجگہ دخل ہے۔ اورہر جگہ معیوب ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب