السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شرعا ً پختہ مکان بنانا جائز ہے۔ ؟ اگر نہیں تو بنانے والا شرعا کیسا ہے؟ قبر پختہ کی ممانعت پرقیاس کرکے کوئی آدمی زندوں کے لئے پختہ مکان بنانے کے متعلق کہہ سکتا ہے۔ ؟ (سید عبد الغفار رضوی)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
پختہ مکان حسب ضرورت بنانا جائز ہے۔ پختہ قبر پر اس کا قیاس جائز نہیں۔ قبر محل فنا ہے مکان محل رہائش ہے ۔ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ
ایک شخص دیوار لیپ رہا تھا۔ حضرت نے اس کو فرمایا تھا کہ (الامر اقرب ’’موت اس سے زیادہ قریب ہے‘‘ یہ ایک زاہدانہ ارشاد تھا ممنوع نہ تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب