سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) شادی بیاہ میں ناچ گانا ہارمونیم کے ساتھ جائز ہے؟

  • 6718
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1521

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کا قول ہے معجم طبرانی میں ایک حدیث ہے۔

رخص النبي صلي الله عليه وسلم اللهو في العروس

دوسرے یہ کہ آپﷺ نے ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے فرمایا شادی کے موقع پر وہاں گانے والی کو لے گئے ہو؟ انصار گانا پسند کرتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ شادی بیاہ میں ناچ گانا ہارمونیم کے ساتھ جائز  ہے۔ عمرکہتا ہے کہ ناجائز ہے۔ اور حدیث بالا غلط ہے۔ امید ہے کہ دونوں کے قول ہیں۔ جو مسلک راحج ہے اس سے مطلع  فرمادیں۔ (حمید اللہ بکاری در بھنگہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں یوں آیا ہے۔ ایک تابعی کہتا ہے۔ میں قرظ بن کعب اور ابو مسعود انصاری کے پاس ایک شادی میں گیا۔ وہاں لڑکیاں گارہی تھیں۔ سننے والے نے کہا اےاصحاب رسول ﷺ ایسا کام تمہارے سامنے ہو رہا ہے۔ انہوں نے بالاتفاق جواب دیا ۔

اجْلِسْ إِنْ شِئْتَ فَاسْمَعْ مَعَنَا ، وَإِنْ شِئْتَ اذْهَبْ قَدْ رُخِّصَ لَنَا فِي اللهْوِ عِنْدَ الْعُرْسِ رواه النسائي(مشکواۃ باب اعلان النکاح)

تو اگر چاہے تو بیٹھ ہمارے ساتھ یہ گانا سنتا رہ اور اگر چاہے تو چلا جا ہم کو شادی میں ایسے لہو لعب کی اجازت دی گئی ہے۔ پس جو کچھ اس حدیث میں ملتا ہے اس سے آگے تجاوز ہے اور ثابت شدہ پر بحث کرنا خلاف سنت ہے۔ ایسا ہی اس میں ناچ ہارمونیم وغیرہ کا اضافہ کرنا متدین لوگوں کا کام نہیں واللہ اعلم۔ (14جولائی 33ء)

شرفیہ

اس سےآگے اضافہ بددینی ہے۔ اس لئے کہ دوسری حدیثوں میں ا س کی تصریح ہے۔  کہ وہ کیا ہے وہ دف بجانا اور غناء کی تصریح ایک روایت میں آئی ہے۔

أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيَّانَا وَحَيَّاكُمْ

(راوی ابن ماجہ اور دفاکا زکر مسند احمد اور ترمذی اوردوسری روایت نسائی وابن ماجہ میں ہے۔ مشکواہ ج1 ص 272 دوسری حدیث میں ہے۔

قال رسول الله صلي الله عليه وسلم وَأَمَرَنِي رَبِّي )بِمَحْقِ الْمَعَازِفِ ، وَالْمَزَامِيرِ (رواه احمد مشكواة ج1 ص 318)

نیز ایک حدیث کے اثناء میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آپ کے بعد لوگ ہوں گے۔ جو ریشم اور شراب اور باجوں کو حلال بتا کر عمل کریں گے۔ پھر وہ سور بندر بن جایئں گے۔ روالبخاری مشکواۃ ج2 456ص پھر ایسے امور کی آپ اجازت دیں گے۔  ہرگز نہیں پس ناچ گانا راگ مروجہ وغیرہ بدینی  ہے۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 135

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ