سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(160) نذر کے طور پر جانور ذبح کرنا اور کھانا کیسا ہے؟

  • 6713
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1083

سوال

(160) نذر کے طور پر جانور ذبح کرنا اور کھانا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہندہ نے نذر مانی کہ میرا بیمار لڑکا سفر سے صحیح سالم واپس آجائےگا۔ توایک گائے قربانی دوں گی۔ بفضل خدا لڑکا تندرست گھر آگیا۔  ہندہ نے منت کی گائے زبح کرکے تمام مصلیان مسجد امیر غریب کوگوشت تقسیم کردیا۔ اب  سوال یہ  کہ ا س کا کھانا کن کو حلال ہے اور  کن کو حرام ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نذر کرنے والے کی نیت پر موقوف ہے۔ اس کی نیت اگر محض فقراء اور مساکین کوکھلانا تھا۔ تو غیر فقیر نہ کھایئں۔  اگر یہ شرط اس نیت میں نہیں توسب کھاسکتے ہیں۔ انما الاعمال بالنیات

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 133

محدث فتویٰ

تبصرے