السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چائنہ سلک کے دوپٹہ سے یا کوٹ پہن کر نماز جائز ہے یا نہیں اور یہ کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میرے ناقص علم او ر تحقیق میں چائنا سلک ریشم ہے۔ اس لئے مردوں کو اس کا پہننا جائز نہیں۔ ٹسر ریشم نہیں بلکہ اس کے کیڑے الگ ہیں۔ اور ان کا توالد تناسل بھی الگ الگ ہے ریشمی کیڑے کا رنگ ٹسر پر نہیں آتا۔ اس لئے ٹسر جائز ہے۔ اور چائنا سلک مردوں کو ہرگز جائز نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب