السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آجکل حجامت میں کوئی پیشانی کے بال بنواتا ہے۔ کوئی صرف پیشانی کے رکھواتا ہے۔ کوئی پان بنواتا ہے۔ کوئی صرف قلمیں بنواتا ہے۔ کوئی انگریزی فیشن کو پسند کرتا ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں آیا ہے کہ سر کے بال سارے منڈوائو یا سارے رکھو۔ اس لئے صورت مرقومہ میں سر کے بالوں کو کم وبیش کرنا منع ہے۔ البتہ داڑھی کے خط کے برابر کر کے چہرہ اور پیشانی کی صفائی کرنے سے منع کی کوئی روایت مجھے یاد نہیں۔ بہرحال شرعی احکام کی پابندی ضروری ہے۔ اسی طرح حجامت وغیرہ میں بھی
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب