السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورتوں کو خط وکتابت سکھانے کا کیا حکم ہے۔ جائز ہے یا منع؟
(عبد الرحمٰن از کلکتہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو کام مردوں کو جائز ہے۔ وہ عورتوں کو بھی جائز ہے۔ یہ تو ہے عام دلیل خاص یہ ہے کہ آپ ﷺنے ایک عورت کو فرمایا۔ تو نے حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو جس طرح لکھنا سکھایا ہے۔ گرم دانوں (پت) کا علاج بھی سکھا دے۔ ثابت ہوا کہ کتابت سکھانی جائز ہے۔
اس مضمون پر ایک مختصرسا رسالہ مصنفہ مولانا شمس الحق ڈیانوی کتاب سبل السلام مطبوعہ دہلی کے ساتھ ملحق ہے۔ (1 1مارچ 1932ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب