سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) سفر کرتے وقت سب لوگوں سے مصافحہ (الوداعی مصافحہ)کرنا ؟

  • 6669
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1255

سوال

(116) سفر کرتے وقت سب لوگوں سے مصافحہ (الوداعی مصافحہ)کرنا ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سفر کرتے وقت سب لوگوں سے مصافحہ (الوداعی مصافحہ)کرنا مسنون ہے۔ یابدعت ؟ (سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصافحہ سلام کا تتمہ ہے۔ مسافر سلام کرکے جائے تو مصافحہ بھی کرسکتا  ہے۔ عام قانون سے یہ بات ماخوذ ہے۔ خاص بوقت سفر  آپﷺ نے مصافحہ کیا ہو مجھے کوئی روایت یاد نہیں کسی صاحب (1) کویاد ہوتو مطلع فرمایئں۔ (اہلحدیث 30صفر 47 ہجری)

---------------------------------------

1۔ اگلے صفحات پر حضرت مولانا ابو القاسم صاحب کافتویٰ ملاحظہ فرمایئے۔ محمد دائواد راز)

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 83

محدث فتویٰ

تبصرے