سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(112) مسلمانوں پر حضور اقدس کے ابتدائی احکام واعمال کا اتباع لازمی ہے یا ..الخ

  • 6665
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1081

سوال

(112) مسلمانوں پر حضور اقدس کے ابتدائی احکام واعمال کا اتباع لازمی ہے یا ..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعد حضور مسلمانوں پر حضور اقدس کے ابتدائی احکام واعمال کا اتباع لازمی ہے۔ یا حضور  کے آخری حصہ عمر کے احکام و اعمال کا اور ناسخ ومسنوخ کا ان میں کیا تعلق ہے۔ (سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ ﷺ کا ہر فعل قابل اتباع ہے۔ جہاں دو عملوں میں ایسا اتفاق ہو کہ موافقت نہ ہوسکے۔ وہاں آخری فعل پر  عمل ہوتا ہے۔ پہلے کو متروک یا منسوخ کہتے ہیں۔ لیکن یہ شرط ضروری ہے کہ ان دونوں فعلوں میں نفی واثبات ایسی ہوں کہ ان میں موافقت نہ ہوسکے۔

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 81

محدث فتویٰ

تبصرے