السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سویا ہوا آدمی اس وقت جاگے جب آفتاب طلوع ہو یا غروب ہو رہاہو تو ایسےشخص کو اسی وقت نماز پڑھنی ہوگی۔ یا تھوڑی دیر کرکے تاکہ آفتاب پوری طرح طلوع یا غروب ہوجائے۔ (عبدالسبحان کلکتہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں آیا ہے کہ نیند میں قصور نہیں مسلمان اگر بے اختیار نیند میں پڑا رہے۔ تو جس وقت جاگے وہی اس کا وقت ہے۔ اس کے بعد علماء دو گروہ ہوگئے ہیں۔ ایک گروہ تو کہتا ہے جب جاگے پڑھ لے۔ اوردوسرا گروہ کہتا ہے۔ اوقات کے مکروہات میں نماز نہ پڑھے۔ بلکہ زرا دیر کے بعد جائز اوقا ت میں پڑھے۔ ان دونوں خیالوں میں سے جو خیال کسی کو پسند ہو اختیار کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب