سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) مکہ مکرمہ میں بدو لوگ حج کو بیچتے ہیں..الخ

  • 6655
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 778

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مکہ مکرمہ میں بدو لوگ حج کو بیچتے ہیں۔ اور حج کوجانے والے ان کے  پاس حج خرید کر اپنے سگوں کو بخشواتے ہیں۔ کیا ایسے حج مردوں کو پہنچ سکتے ہیں؟ اور مردوں کا حق ادا ہوسکتاہے۔ (خریدار اہلحدیث نمبر 9253)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حج یا کوئی اور شرعی فعل بکری کی چیز نہیں جو بک سکے۔ یہ محض دوکانداری ہے ۔ حج بدل میں نیابت تو ثابت ہے۔ مگر خریدوفروخت نہیں نیابت یہ ہے کہ  اس کی طرف سے نیت کرے۔ لبیک من فلان کہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص77

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ