سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) حدیث پرعمل کرنا فرض ہے۔ یا واجب یا سنت؟

  • 6654
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2227

سوال

(101) حدیث پرعمل کرنا فرض ہے۔ یا واجب یا سنت؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث پرعمل کرنا فرض ہے۔ یا واجب یا سنت؟ اگر فرض یا واجب یا سنت ہے۔ تو قرآن شریف کی طرح خلفائے راشدین کے زمانے میں کیوں نہیں جمع کیا گیا۔ (سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں جیسا حکم ہو ویسا اس پر عمل کرنا پڑے گا۔ فرض ہے تو فرض سنت ہے تو سنت۔ زمانہ خلافت میں ہر ایک  صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے پاس اس کی ضروریات کے مطابق احادیث ہوتی تھیں۔ جن پروہ عمل کرتے  تھے۔ کتابی صورت میں پیچھے جمع ہویئں۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص76

محدث فتویٰ

تبصرے