سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99) ''ولی سلطان باہو'' وظیفہ پڑھنا کیسا ہے؟

  • 6652
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 842

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ملا صاحب یہاں ایسے ہیں۔ جو نماز کے بعد وظیفے کے طور پر پڑھتے ہیں۔ ''ولی سلطان باہو'' یہ کیسا فعل ہے۔ اور ملا صاحب کا  یہ عقیدہ ہے کہ ولی یا اولیاء سب زندہ ہیں۔ سنتے ہیں اور مدد بھی کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ آنکھوں کا جھپکنا بھی ان کو معلوم ہوجاتا ہے۔ ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ (حسن الدین خریدار اہلھدیث از کمیپ چک)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بروئے قرآن وحدیث ایسا کرنا منع ہے۔ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّـهِ أَحَدًا۔ مسجدیں سب اللہ کی عبادت کےلیے ہیں۔  ان میں خدا کے ساتھ اور کسی کو مت پکارا کرو۔ ایسا شخص بدعتی بلکہ مشرک ہے۔ ایسے شخص کو امام بنانا ہرگز جائز نہیں۔  اگر اتفاقیہ نماز پڑھا رہا ہو۔  جہاں سے اس کو ہٹا نہ سکیں تو بحکم ۔ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ ۔ )اس کے ساتھ پڑھ لیناچاہیے۔

 

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 75

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ