سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(97) ختنہ کیک موقع پر دعوت کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟

  • 6650
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1046

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے قصبہ اور گردونواح میں یہ رواج ہے۔ کے جس روز ختنہ لڑکے کا کردیا جاتا  ہے۔ اس روز لڑکے کے ننھیال والے یعنی نانی ماموں وغیرہ لڑکے اور لڑکے کے والدین کے واسطے جوڑے اور نقدی اور مٹھائی وغیرہ لاتے ہیں۔ اور اسی روز قصبہ کی تمام برادری کو کھانا دیا جاتا  ہے۔ اور شام کو بعد مغرب تمام برادری میں بلاوا دیاجاتا  ہے۔ کہ فلاں شخص کے لڑکے کا ختن ہے۔ جب سب برادری جمع ہوجاتی ہے تو عام جلسہ میں ختنہ کیاجاتا  ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لڑکے کے نانی وغیرہ جو لاتے ہیں۔ بطور ایک احسان کے لاتے ہیں۔ کیونکہ  وہ بھی اسی دولہا کو اپنی اولاد جانتے ہیں۔ اسی لئے جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 75

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ