السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کرکٹ ۔ فٹ بال۔ کبڈی۔ ہاکی۔ ٹینس وغیرہ کھیل کھیلنا شروع میں جائز ہیں یا نہیں اگر منع ہیں تو کیوں؟ فقط والسلام۔ (محمد عبد القیوم انصاری۔ ڈہڑی)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ سب کرتب جسمانی صحت کےلئے ہیں۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔ ولجسدك عليك حق ’’جسم کا بھی تجھ پر حق ہے۔‘‘ اس حدیث کے ماتحت سب جسمانی ورزشیں جائز ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب