السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
داڑھی منڈانے کے متعلق حدیث شریف میں کیا حکم ہے۔ ؟ (انجمن نصرۃ الاسلام بنگلور لشکر)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی رکھنا انبیاء علیہ السلام کی سنت ہے۔ قرآن مجید میں حضرت ہارون علیہ السلام کی داڑھی کا ثبوت ملتا ہے۔ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِي۔ اورحدیثوں میں داڑھی رکھنے کا حکم بکثرت ملتاہے۔ اورقانون قدرت ا س کے رکھنے کی تایئد کرتا ہے۔ (26 جمادی الاول 37 ہجری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب