سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(82) بے نمازی کا جنازہ پڑھا جائے یا کہ نہ؟

  • 6635
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1167

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بے نمازی کا  جنازہ  پڑھا جائے یا کہ نہ؟(حاجی محمد سعید ضلع سنگھ بھوم)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بے نمازی کے جنازے کا سوال اس کے کفر کی فرع ہے۔ جن علمائے کے نزدیک بے نماز کافر ہے۔ اس کی نماز جنازہ بھی وہ جائز نہیں سمجھتے۔ حضرت پیر صاحب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ  اور حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ  بھی اسی گروہ  میں ہیں۔ جو اس کو کافر نہیں بلکہ فاسق سمجھتے ہیں۔ وہ نمازجنازہ جائز کہتے ہیں۔ حنفیہ کا یہی مسلک ہے۔ پہلے مذہب کی دلیل قوی ہے۔ اور ا س میں تنبیہ بھی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 69

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ