السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیغمبر خدا ﷺ کے بارے میں بعض علماء کا یہ بیان صحیح ہے۔ یا غلط کہ ان کے والدین موحد مومن تھے۔ تفسیر ترجمان القرآن میں جابجا اس کے برخلاف لکھا ہوا ہے لہذا آپ کا کیا ارشاد ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میرے نزدیک صاحب ترجمان القرآن کا قول صحیح ہے۔ اخبار اہل حدیث میں بھی کئی جگہ لکھا جا چکا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب