سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(69) مشہور جگہوں کی درگاہیں پکی کیوں بنی ہوئی ہے؟

  • 6622
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 678

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عرض ہے کہ جیسے اجمیر ۔ ۔ ۔ ۔ میں یا سرہند۔ ۔ ۔ ۔ میں یا اور جگہ اولیاء اللہ علماء صلحاء کی خانقاہیں ہیں۔ یہ کیوں پکی ہیں کیا وہ ان احکامات کو نہیں سمجھتے ہیں۔ الخ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسائل شرعیہ وہ ہیں۔ جو قرآن وحدیث سے بتعلیم نبی کریمﷺ ثابت ہوں چاہے کوئی عالم یا صوفی عمل کرے یا نہ کرے۔ ان میں کسی قسم کا تغیر تبدل نہیں آسکتا۔  قبروں کا پختہ بنانا تمام کتب احادیث اور کتب فقہ میں منع ہے۔ جن بزرگوں کی قبریں  پختہ بنائی گئیٰں ہیں۔ بلکہ پچھلے جاہل لوگوں نے بنائی ہیں۔ اس لئے جاہلوں کے فعل سے شرعی حکم بدل نہیں سکتا۔ الخ

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص64

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ