سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) قرآن خوانی مردہ کی طرف سے بخشوانا جائز ہے یا نہیں؟

  • 6608
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 701

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن خوانی مردہ کی طرف سے بخشوانا جائز ہے یا نہیں اس میں علماء کا اختلاف کیوں ہے۔ ؟(عبد اللہ مدنپورگیا)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض افعال کا ثبوت آپﷺ کے زمانہ میں ملتا ہے۔ جیسے میت کیطرف سے کنواں لگوانا یا روزہ رکھنا آئمہ سلف بعض تو انہی افعال تک محدود رکھتے ہیں۔ جن کا ثبوت ہے۔ اور بعض دیگر افعال کو بھی ان پر قیاس کر کے جائز بتاتے ہیں۔ قراءت قرآن انہی قیاسی مسائل میں سے ہے۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ  کے یہی وجہ اختلاف ہے۔ خاکسار کے نزدیک بھی جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 53

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ