السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایام چھ سات ماہ میں اگر بچہ پیدا ہو اور وقت تولد وہ مردہ ہو تو اس حالت میں اس کو غسل کفن نماز وغیرہ کیا کیا حکم ہے۔ ؟الخ (عبد لشکور کوہ نیلگری)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں ہے جو بچہ ماں کے پیٹ سے نکل کر آواز دے کر مرے ا س کا جنازہ پرھنا چاہیے۔ جو اتنا بھی نہ ہو اس کو یوں ہی دفن کردینا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب