سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(44) مسلم اور کافر تجہیز وتکفین جنازہ کیسے کیا جاوے؟

  • 6597
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 793

سوال

(44) مسلم اور کافر تجہیز وتکفین جنازہ کیسے کیا جاوے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مومن اور ایک کافر ایک مکان میں رہتے ہیں۔ اس مکان میں آگ لگ گئی۔ اور دونوں ایسے جلے کے شناخت نہں ملتی۔ اب ان کی تجہیز وتکفین جنازہ کیسے کیا جاوے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں ہے کہ جس مجلس میں کافر اور مومن دونوں ہوتے تھے۔  آپﷺ ان کو سلام علیکم کہہ دیا کرتے تھے۔ اس قاعدے کے مطابق دونوں کو غسل دے کر سامنے رکھ کر جنازہ پڑھ دیں۔ اور یہ نیت کریں کہ جو ان میں سے جنازے کے لائق ہے۔ اس کا پڑھتے ہیں۔ (30 محرم 28ہجری)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 51

محدث فتویٰ

تبصرے