سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) اگر کسی قبر میں مردے کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے؟

  • 6592
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 641

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی قبر میں مردے کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے۔ ؟(فرزند علی سوٹھگائوں در بھنگہ )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی جگہ دفن کرنا منع نہیں ہڈی نکال کر مردہ دفن کردیں۔ (یکم  شعبان 37 ہجری)

شرفیہ

مسلم مردہ کی ہڈی کا احترام لازم ہے۔ حدیث نبوی ﷺ ہے۔ كسر عظيم الميت ككسره حيارواہ (ابو دائود باسناد علی شرط مسلم وزاد ابن ماجہ من حدیث ام سلمة فی الاثم انتھیٰ) بلوغ المرام ۔ لہذا مسلم کی ہڈیوں کو یونہی رہنے دیا جائے اور دوسری قبر بنا کر دوسرے مردے کو دفن کریں۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی)

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 49

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ