سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(158) بچہ کاناف چمارن سے کٹوانا

  • 658
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 822

سوال

(158) بچہ کاناف چمارن سے کٹوانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں جب بچہ پیداہوتاہے توچماری کےہاتھ ناف کٹواتے ہیں ۔ہاتھ پاؤں اورخون وغیرہ بھی اسی سے صاف کرواتےہیں ۔وہ عورت شرکیہ الفاظ پڑھ کردم پھونک کیاکرتی ہے کیایہ شریعت میں جائز ہےیانہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مشکوۃ باب  الوسوسہ ص 10پرحدیث ہے کہ بچہ پیدا ہوتے ہی شیطان بچہ کومس کرتاہے۔ جس کی وجہ سے بچہ چلاتاہے ۔گویاشیطان مس کرکے اپنا اثر ڈالنا چاہتاہے ۔اس لیے کان میں آواز دی جاتی ہے ۔تاکہ شیطانی اثر زائل ہوجائے۔

یہ لوگ بے وقوفی سے چماری کاہاتھ لگواتے ہیں۔جوکفرکی وجہ سے دوسرا  شیطان ہے ۔پھروہ شرکیہ الفاظ سے د م پھونک کرتی ہے۔ جس سے کرانے والے بھی مشرک ہوجاتےہیں ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت، پانی کا بیان، ج1ص244 

محدث فتویٰ

 

تبصرے