السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حضرت خضر علیہ السلام جوموسی علیہ السلام کے زمانہ میں زندہ تھے اب بھی زندہ حیات ہیں یا انتقال کرگئے ؟ اور جو عام طورپر مشہور ہےکہ حضرت خضر علیہ السلام تاقیامت زندہ رہینگے صیح ہے یا نہیں امام ابن تیمیہؒ اپنی کتاب الوسیلہ میں لکھتے ہیں کہ خضر علیہ السلام انتقال کرگئے کیونکہ آنحضرتﷺ سے ان کے زندہ ہونے کے ثبوت میں کوئی روایت نہیں ہے اگر وہ زندہ ہوتے تو ضرور آپؐ سے اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے کچھ نہ کچھ منقول ہوتا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خضر کی زندگی کی بابت کوئی دلیل نہیں بلکہ ایک ضعیف روایت ان کی عام حیات پر ہے فرمایا لوكان الخضرحيالزارنى ۔ یعنی اگر خضر زندہ ہوتا تومیری (آنحضرتؐ کی زیارت کرتا) یہ روایت شیخ عبدالحق دہلوی نے تکمیل الایمان میں نقل کی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب