السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جنتی جوان کتنے اونچے ہونگے اور بیوی حور عین کتنی لمبی ہونگی؟ بعض مولوی صاحبان کہتے ہیں کہ جنتی جوان ساٹھ گز اونچے ہونگے اوربیوی حوروں کی اونچائی معلوم نہیں ہوئی اور جنتی جوان کیا سورج سے بھی حسن و جمال میں اچھے ہونگے صیح جواب تحریر فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ جنتی ساٹھ ہاتھ لمبے قدہونگے ان کی بیویاں ان کے برابرہونگی (أَتْرَابًا) قرآن مجید میں آیا ہے جنتیوں کو حسن وجمال بہت ملیگا سورج کے ساتھ برابری کا ذکر نہیں البتہ حسن وجمال خوب ہوگا واللہ اعلم اہلحدیث امرتسریکم شعبان ۱۳۴۵ ھ،
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب