سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(61) مرنے کے فورا بعد سزا ملےگی یا قیمت میں؟

  • 6518
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1140

سوال

(61) مرنے کے فورا بعد سزا ملےگی یا قیمت میں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آدمی ہندویا مسلمان مرکے فورا اپنے نیک یا بدعمل کی سزا وجزا پاتے ہیں یا قیامت میں ملیگی اگر فورا جزاوسزا پاتے ہیں تانابالغ لڑکا خواہ کافر کا ہویا مسلمان کا اور جسکی شریعت معلوم نہیں اور جو پاگل وگونگا ہے ان لوگوں کے ساتھ اللہ تعالے کیا معاملہ کریگا حدیث صیح  سے جواب دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سزاجزامرتے ہی شروع ہوجاتی ہے نابالغ یا پاگلوں پر سزاجزانہیں ہے کافروں کے نابالغ بچوں کو سزانہیں ہوگی وہ مکلف نہیں ہوئے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 105

محدث فتویٰ

تبصرے