سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) تعزیہ بنانا کیسا گناہ ہے یعنی کس وجہ کا ہے؟

  • 6514
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2002

سوال

(57) تعزیہ بنانا کیسا گناہ ہے یعنی کس وجہ کا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تعزیہ بنانا کیسا گناہ ہے یعنی کس وجہ کا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعزیہ پر حکم لگانے سے پہلے بنانیوالوں کی نیت اور کام کو جاننا ضروری ہے بعض لوگ تعزیہ اس نیت سے بناتے ہیں کہ یہ امام حسین کی قبر کی نقل ہے اور اس کو کار ثواب جانتے ہیں چونکہ شریعت نے اس کام کے کرنے کا حکم نہیں دیا، نہ اسکو کار ثواب بتایا ہے، لہذا یہ فعل بدعت موجب گناہ کبیرہ ہے، بعض لوگ تعزیہ کے آگے سر جھکاتے اورعرضیاں لکھ کر تعزیہ سے یا انام ممدوح سے حاجات مانگتے ہیں، ایسی صورت میں تعزیہ بنانا شرک ہے، اس  کا گناہ اتنا بڑا ہے کہ بے توبہ بہ بخشا جائے گا۔ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَغْفِرُ‌ أَن يُشْرَ‌كَ بِهِ (اہل حدیث امرتسر۶/نومبر ۱۳۳۵ ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 102

محدث فتویٰ

تبصرے