السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حضرت شاہ دولہ صاحب از گجرات کی منت پر جو چوہے چوہیاں پیدا ہوتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ جبکہ موتے کو سماع نہیں ہے تو پھر یہ کرامت تو ظاہر ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شاہ دولہ کا چوہا منت ماننے سے پیدا نہیں ہوتا۔ بلکہ مجاور ایسے چھوٹے سروالے لڑکوں کو دوردراز مقام پر تلاش کرکے لاتے ہیں اور مشہور کرتے ہیں کہ منت سے پیدا ہوا ہےعلاوہ اس کے یہ کیسی کرامت ہے کہ اچھی صورت کی بجائے بدصورت بچہ پیدا ہو۔ اس لئے یہ محض بناوٹ ہے، (اخبار اہلحدیث امرتسر جلد نمبر۳۳ شمارہ نمبر۷ )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب