السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھ سے ایک آریہ نے سوال کیا کہ تمہارے عقید ہ کی بنا پر اماں حوا حضرت آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا ہوئیں تو وہ آدم کی دختر ہوئیں اس سوال کا کیا جواب دیا جائے؟ ( محمد حیات شاہ پوری)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حوا کا پسلی آدم سے پیدا ہونا ثابت نہیں، حدیث ضعیف ہے اگر صیح مانا بھی جائےتو لڑکی لڑکا پسلی سے پیدا نہیں ہوا کرتے، لہذا حوا حضرت آدم کی لڑکی نہ ہوئی واللہ اعلم اخبار اہلحدیث امرتسر جلد نمبر ۳۳ شمارہ نمبر۱
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب