سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(260) قرآن پڑھنے سے گمراہ ہونا

  • 6469
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 8402

سوال

(260) قرآن پڑھنے سے گمراہ ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کوئی مسلمان قرآن پاک پڑھ کر گمراہ بھی ہو سکتا ہے۔ ؟کیا قرآن پاک میں ایسی آیات ہیں کہ جن کا مطلب جتنی مرضی کوشش کر لیں سمجھ نہیں سکتے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

١۔قرآن مجید ان لوگوں کے لئے گمراہی کا باعث ہے ،جو فاسق و فاجر اور اللہ کے نافرمان ہیں ،اور قرآن مجید کو اپنی خواہش کے مطابق سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿يُضِلُّ بِه کَثِيْراً وَّ يَهْدِیْ بِه کَثِيْراًوما یضل به الا الفاسقین﴾(البقره، 2 : 26)

یہ (قرآن) بہت سوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے۔اور اس سے صرف فاسق ہی گمراہ ہوتے ہی۔

صوفیاء و خرافیین کی ایک بڑی اکثریت عام طور پر قرآن مجید کو جس انداز سے پیش کر رہی ہے، وہ نئی نسل کو اِسلام کی طرف راغب کرنے کی بجائے اُس کے اندر مذہب بیزاری اور گمراہی کے رُجحانات کو فروغ دے رہا ہے۔ وہی قرآن جو سراپا ہدایت ہے، اُس کی مَن مانی اور غلط تشریحات سے گمراہی بھی اَخذ کی جا سکتی ہے اور ایسا فی الواقع ہو رہا ہے۔

۲۔قرآن مجید سارے کا سارا سمجھا جا سکتا ہے ،کیونکہ اسے اللہ تعالی نے لوگوں کی ہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے،اور جو چیز سمجھ ہی نہ آئے وہ باعث ہدایت کیسے ہو سکتی ہے۔ہاں البتہ حروف مقطعات ،جو سورتوں کے شروع میں لکھے گئے ہیں ،ان کا معنی و مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

تبصرے