سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(259) نکاح کو ختم کر دینے والے امور

  • 6468
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2684

سوال

(259) نکاح کو ختم کر دینے والے امور

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

باقاعدہ طلاق دینے کے علاوہ اور کن باتوں ، فقروں یا عمل سے نکاح باطل یا نکاح ختم ہوسکتا ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نکاح عموما لفظ طلاق صراحتا یا کنایتا استعمال کرنے سے ہی ختم ہوتا ہے،اس کے علاوہ خلع ﴿ یعنی عورت عدالت میں جا کر اپنا نکاح فسخ کروا لے﴾اور لعان﴿یعنی کوئی مرد اپنی بیوی کو کسی غیر مرد کے ساتھ مشکوک حالت میں دیکھ کر اس سے لعان کر لے تو اس﴾ سے بھی ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر نکاح کے بعد ثابت ہو جائے کہ منکوحہ عورت اس کی رضاعی یا نسبی محرم ہے ،یا نکاح کی شرائط مکمل نہ ہوں،جیسے کوئی عورت عدت میں نکاح کر لے ،یا اس کا کسی اور مرد سے بھی نکاح ہو تو ایسا نکاح بھی باطل ہو جاتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تبصرے