السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آیت ﴿وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ﴾ کا مطلب؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مطلب اس کا یہ ہے کہ غیب پر آپؐ بخیل نہیں ۔یعنی آپؐ کو جو کچھ بذریعہ وحی معلوم ہوتا ہےآپؐ اس کے پہنچانے میں بخل نہیں کرتے۔بلکہ اس کو آگے پہنچا دیتے ہیں۔جیسے شان نبوت سے ظاہر ہے اس آیت میں وہ ہی غیب ہے جو آیت فَلَا يُظْهِرُ میں مذکور ہے۔(فتاوی روپڑی جلد اول ص۲۲۰ )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب