السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک بکری یا خصی گیا رہ مہینے یا کم وبیش کا ہے۔ مگرفربہ اور تازہ ہے۔ یہ قربانی ہوسکتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
احادیث میں مسنہ کا لفظ آیا ہے۔ جس کے دو دانت نکلے ہوں۔ بس اس شرط کو دیکھ لیا جائے۔ عمر میں چند روز کی کمی ہو۔ یا بیشی اس کی پرواہ نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب