السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قربانی کا جانور کتنے برس کا ہونا چاہیے۔ گھر کی پالی ہوئی بکری ایک برس کی ہے۔ اس کی قربانی جائز ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بکری ایک برس سے زیادہ کی ہوتو جائز ے۔ دونوں دانت نکلے ہوتو بہتر ہے۔
صرف بہتر ہی نہیں بلکہ لازم واجب ہے۔ فقط ثنی سے لازم ثابت نہ کہ بہتر یہ سخت غلطی ہے۔ دودانت عموما دو سال میں ہوتے ہیں۔ اس سے کم میں بھی ممکن ہے۔ مگر دودانت ہونا بکری کے لئے واجب ہے۔ جب بھیڑے کےلئے نہیں مگر وہ بھی بوقت عسر ہے۔ نہ کہ بوقت یسر۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب