السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قربانی یا عقیقے کا گوشت سوائے مسلمان کے سب یعنی غیر اسلام ماننے والے یعنی کافر کو کھلاسکتا ہے یا نہیں۔ یا کچا دے سکتا ہے یا نہیں اس کا جواب قرآن مجید یا حدیث شریف سے دیجئے (عبد اللطیف فاضل محمد)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سب کو کھلاسکتا ہے قرآن مجید میں ارشاد ہے۔
وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ۚ﴿٣٦﴾سورة الحج
یعنی مانگنے اور نہ مانگنے والا سب کو کھلائو۔ اس میں کوئی قید مومن غیر مومن کی نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب