سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(641) مذہبی فلم مثلاً حج مکہ شریف دیکھنا وغیرہ

  • 6439
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 787

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مذہبی فلم مثلاً حج مکہ شریف جب تیار ہوئی تو کیا اس میں کوئی بات باعث توہین مذہب ہوتی ہوگی۔ اگر مسلمان یہ فلم دیکھیں یا اس میں اعانت کریں تو کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۔ فلم (1) حج مذہب کے خلاف ہے۔ کیونکہ تصویروں کا رواج دینا شرع کے خلاف ہے۔ آپﷺنے مصوروں کو بہت بُرا کہا ہے۔ ہرمسلمان کو ایسی  لغو بات سے محترز رہناچاہیے۔  قران مجید میں ارشاد ہے: وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ﴿٣سورة المؤمنون

---------------------------------------------

1۔ حج کا فلم بنانا بنوانا دیکھنا دکھلانا مسلمان کے  لئے حرام ہے  (ملخص المعلن سعید احمد لکھنوی مفتی تکمیل العلوم سہارنپور  (نورتوحید لکھنو ج1 ص 7 تا 10 ص 50)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 797

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ