سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(639) بیماری کی وجہ سے کسی دوسرے سے حج کروانا؟

  • 6437
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 957

سوال

(639) بیماری کی وجہ سے کسی دوسرے سے حج کروانا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا ایک لڑکا حج کو جانا چاہتا ہے۔  جس پر شرعا ً حج فرض ہوچکا ہے۔  اسے زیابیطس کی بیماری ہے اور اس کی  صحت اچھی نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کی جگہ کسی دوسرے شخص کو اس سال حج بدل کےلئے بھیج دوں یہ حج بدل میرے لڑکے کےلئے کامل ثواب کا باعث ہوگا یا نہیں۔ ؟  (خدابخش از چنیوٹ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معذور اپنی طرف سے حج بدل کسی اور کو کراسکتا ہے۔ مگر حج بدل کو جانے والا اپنا حج فریضہ ادا کرچکا ہو۔

شرفیہ

زیا بیطس حج سے مانع نہیں جیسے نماز سے مانع نہیں لہذا خود ہی حج کرے جیسے نماز خود پڑھتا ہے۔ وہ مثل استحاضہ کے معذور ہے۔

 

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 796

محدث فتویٰ

تبصرے