سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(638) حج بدل کا ثواب کسے ملتا ہے؟

  • 6436
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 855

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید حج بدل جارہا ہے۔ اس خیال سے کہ میرے بھائی کا حج ادا ہوجائےگا۔ اور مجھ کو بھی حج کا ثواب ہوگا۔  عمر کہتا ہے کہ زید کو صرف اپنے بھائی سے ہمدردی کا ثواب ہوگا۔  حج کا نہیں مدلل جواب دیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کو حج کی ترغیب دینے اورہمدردی کا ثواب ملے گا۔ وسعت ہونے پر حج فرض ہوگا۔ حج اسی کا ہے جس نے حج بدل کرایا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 796

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ